لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پنجاب حکومت کومیرا مکمل تعاون اور حمایت جاری رہے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو ٹیلی فون کیا اور اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پرویز الٰہی کو کہا کہ سینئر سیاستدان ہونے کے ناطے سب کو ساتھ لے کر چلیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب سے آپ کو ہمیشہ اچھی خبریں آئیں گی جب کہ انہوں نے وزیراعظم کے کامیاب دورۂ سعودی عرب کی بھی تعریف کی اور کہا کہ آپ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کام جاری رکھیں ہم ساتھ ہیں، جس طرح سعودی عرب جاکر آپ نے ملک کومعاشی بحران سے نکالا وہ قابل تعریف ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متحدہ امارات سے ایک وفد آرہا ہے اور میں خود بھی چین جارہا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے پرویز الٰہی سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب حکومت کو میرا مکمل تعاون اور حمایت جاری رہے گی۔
Post a Comment Blogger Facebook