وزیراعظم کا 'بڑھتی آبادی پر توجہ' کے عنوان پر منعقدہ سمپوزیم سے خطاب


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ملک میں 'بڑھتی آبادی پر توجہ ' کے عنوان پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی معاشروں کی ترقی کا راز ہے، ہم نے قانون میں تبدیلی کے لیے 6 نئی تجاویز تیار کی ہیں، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ قانون سازی کے ذریعے پرانا نظام عدل تبدیل کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ میں میگنا کارٹا بادشاہ کو قانون کے نیچے لانا چاہتا تھا، بادشاہ کو قانون کے نیچے لانےکی سوچ سے برطانیہ میں قانون کی جدوجہد شروع ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا سب کو قانون کے دائرے میں لانے کا کام سپریم کورٹ نے شروع کیا اور طاقتور کو قانون کے دائرے میں لانے کا آغاز پاناما کیس سے ہوا، اس سے پہلے کسی نے نہیں سوچا تھا کہ ایک وزیراعظم بھی قانون کے نیچے آئے گا۔
وزیراعظم نے کہا جمہوری حکومتیں صرف 5 سال کا سوچتی تھیں کہ اگلا الیکشن کیسے جیتیں، جب منگلا اور تربیلا ڈیم بنے تب پاکستان میں آگے کا سوچا جاتا تھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرےکانوں نے یہ بھی سنا کہ اچھا ہوا بنگلہ دیش الگ ہوگیا وہ بوجھ تھا لیکن آج وہی بنگلہ دیش آگے کی طرف جارہا ہے

Post a Comment Blogger

Powered by Blogger.

Youtube Channel

Contact Form

Name

Email *

Message *

Pages

 
Top