پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ کے وفد نے چیئرمین رؤیتِ حلال کمیٹی پاکستان  جناب مفتی منیب الرحمن صاحب سے مکہ مکرمہ میں ملاقات کی اور ان کو رابطہ عالم اسلامی کے زیر اھتمام بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت پر مبارکباد دی




۔ ملاقات میں مذہبی اموراور خاص طور پررؤیتِ حلال کمیٹی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ کے صدر ڈاکٹر خالد خٹک ، جنرل سیکرٹری جناب سید خاقان، انفارمیشن سیکرٹری جناب محمد عزیر بھٹہ ، یوتھ ونگ کے صدر حسن زادہ، یوتھ ونگ کے نائب صدر ارسلان شاھد سنی، احتساب کمیٹی کے ممبر حافظ اکبر حسین اور جناب سرادر غلام دستگیر شامل تھے۔

ملاقات میں مفتی منیب الرحمن صاحب سے رمضان المبارک اور شوال کے
اند کے رؤیت کے حوالے سے قومی سطح پر متفقہ لائحہ عمل بنانے کی درخواست کی گئی اور خاص طور پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی صاحب کیساتھ مشترکہ کمیٹی بنانے کی سفارش کی تا کہ پورے ملک میں ایک ساتھ ان مبارک ایام کا اعلان کر کے اتحاد بین المسالک کو تقویت دی جا سکے.

مفتی منیب الرحمن صاحب نے ان تجاویز و گزارشات کو سراہا اور ان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ کا شکریہ ادا کیا۔.

Post a Comment Blogger

Powered by Blogger.

Youtube Channel

Contact Form

Name

Email *

Message *

Pages

 
Top