اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے کسی قسم کا خوف نہیں، ضمیر مطمئن ہے اور کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سرجھکانا پڑے۔


احتساب عدالت میں پیشی سے قبل لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ایمانداری سے ملک اور عوام کی خدمت کی، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال بھی نہیں کیا، اللہ سے پوری امید ہے کہ انصاف ملے گا۔
نواز شریف نے کہا کہ کیس میں کچھ نہیں اس لیے زیادہ زیادتی کر بھی نہیں سکتے، ایک بار پھر پاکستان کو پٹری سے اتار دیا گیا ہے، موجودہ حکومت نے عوامی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کردیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف سے احتجاج کی حکمت عملی کے بارے میں پوچھتے رہے جس کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے احتساب عدالت کا فیصلہ مخالفت میں آنے کی صورت میں احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک اب سے کچھ دیر بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سنائیں گے۔

Post a Comment Blogger

Powered by Blogger.

Youtube Channel

Contact Form

Name

Email *

Message *

Pages

 
Top