اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ اور امریکا میں نئے سفیر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں نفیس ذکریا کو ہائی کمشنر تعینات کیا جارہا ہے جب کہ امریکا سے علی جہانگیر صدیقی کو واپس بلایا جارہا ہے جہاں ان کی جگہ ڈاکٹر اسد مجید خان پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نئے سفیر اور نئے ہائی کمشنر کی تعیناتی کے عمل میں کچھ وقت لگے گا اور نئے ناموں پر وزیر اعظم عمران خان سے بات چیت ہوچکی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں راجہ علی اعجاز کو سفیر تعینات کر رہے ہیں، تمام تعیناتیاں کیرئیر سفارتکاروں کی گئی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مراکو میں حامد اصغر خان، سربیا میں شہریار اکبر خان اور ہوانا میں صاحبزادہ احمد خان کو سفیر لگایا جا رہا ہے جب کہ دبئی میں احمد امجد علی کو قونصل جنرل تعینات کیا جا رہا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز کا وفد اسلام آباد آیا ہوا ہے جب کہ  16 لاکھ پاکستانی یواے ای میں ہیں جہاں سے پاکستانی 4 ارب 30 کروڑ ڈالرز کاخطیر زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

Post a Comment Blogger

Powered by Blogger.

Youtube Channel

Contact Form

Name

Email *

Message *

Pages

 
Top