وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان جنوری کے پہلے ہفتے میں مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مہمند ڈیم کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں آرمی چیف اور چیف جسٹس بھی شرکت کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مہمند ڈیم کے منصوبے کو وار ٹو واٹر کا منصوبہ کہہ سکتے ہیں، ہم ڈیم کی اوپننگ کرنے جارہے ہیں، ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 17 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پشاور کو پینے کا اتنا پانی دیں گے کہ ان کی آنے والی نسلیں تھک جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو اندھیروں میں ڈبونے والے حکمرانوں کو رلاو¿ں گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ رواں برس 4 جولائی کو دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ بھی قائم کیا ہے جس میں فنڈریزنگ کا سلسلہ جاری ہے

Post a Comment Blogger

Powered by Blogger.

Youtube Channel

Contact Form

Name

Email *

Message *

Pages

 
Top