پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے گرفتاری سے متعلق منصوبے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے اور پارٹی مشاورت کے بعد سندھ سے گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا ہے



نجی خبر رساں ادارے کیپٹل نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کے دوران کہا کہ انہیں نئے سال کی آمد سے پہلے گرفتار کرنے کی کوشش ہو گی جس کے بعد پیپلز پارٹی نے یہ فیصلہ بھی کر لیا ہے کہ سابق صدر کہاں سے گرفتاری دیں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے ساتھیوں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ اسلام آباد سے گرفتاری مت دیں جسے مان لیا گیا اور اب سندھ سے گرفتاری دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی کوشش ہو گی کہ وہ نواب شاہ یا گڑھی خدا بخش سے گرفتاری دیں گے۔

Post a Comment Blogger

Powered by Blogger.

Youtube Channel

Contact Form

Name

Email *

Message *

Pages

 
Top