مسلم لیگ ن کے منحرف رہنماء اورڈپٹی میئر لاہوروسیم قادر نے تحریک انصافم میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے




تحریک انصاف نے ڈپٹی میئر لاہور کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے. میڈیا رپورٹس کے مسلم لیگ ن کے منحرف رہنماء اور ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر نے آج پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت سے ملاقات کی.
جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے.پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم قادر نے صوبائی وزیربلدیات علیم خان سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا. وسیم قادر نے عمران خان کی قیادت میں ہی ملک کو خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے. واضح رہے ن لیگ کے مرکزی رہنماء حمزہ شہبازاور ڈپٹی میئر لاہور کے درمیان یونین کونسل 172میں ٹکٹ دینے کا نتیجہ دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا. حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ میرے پوچھے بغیر آپ نے کونسلر کا ٹکٹ کیوں دیا؟ اگر یہ کونسلر ضمنی الیکشن میں ہار گیا توکون ذمہ دار ہوگا؟ کیونکہ یہ امیدوار زیادہ مقبول نہیں تھا.جس پر ڈپٹی میئر وسیم نے کہا کہ آپ نے ضمنی الیکشن پی پی 168میں جس امیدوار کو ٹکٹ دیا وہ ہار گیا . اس میں ایسی کیا بات ہے. جس پر حمزہ شہبازشریف اور ڈپٹی میئر لاہور کے درمیان تکرار ہوا. تاہم ڈپٹی میئر نے ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا. بعض اطلاعات کے مطابق حمزہ شہبازنے ڈپٹی میئر کو غصے میں آکر پانی کی بوتل بھی ماری تھی.حمزہ شہبازشریف نے ڈپٹی میئر کی جانب سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں بلیک لسٹ کردیا . جس پر وسیم قادر نے کہا کہ حمزہ شہبازخود بتائیں کہ انہوں نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا ہے. ورنہ میں سب کو بتا دوں گا. تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے رابطے شروع کردیے ہیں.

Post a Comment Blogger

Powered by Blogger.

Youtube Channel

Contact Form

Name

Email *

Message *

Pages

 
Top