Breakings

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے جبکہ یو اے ای کے ولی عہد آئندہ ماہ جنوری میں پاکستان آئیں گے 

زیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کچھ وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم ترین امور پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں 
س کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایئر پورٹس کی صورتحال پر نوٹس لیا ہے اور ایئرپورٹ کلچر تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے .ان کا کہناتھا کہ وفاقی وزراء کو بیرون ملک دورے کم سے کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان بہت ضروری ہوت بیرون ملک کا دورہ کرتے ہیں . فواد چوہدری کا کہناتھاکہ اجلاس میںای سی ایل میں شامل کچھ ناموں پر غور کیا گیا ہے جبکہ محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے ہٹالیے گئے ہیں .ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلیفون پر بات بھی کریں گے . ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں آنے والے سیاحوں کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں جبکہ سیاحت کے فروغ کیلئے ویزا عمل میں بھی آسانی لائیں گے . انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی صحافیوں کو بھی پاکستان آنے میں مشکلات ہیں . وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ اسلام آباد کیلئے ماسٹر پلان تیار کیا جارہاہے ، پنجاب کے چھ شہروں کیلئے ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ کیلئے بھی ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے .ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ادویا ت کی قیمتوں میں اضافے کا بھی نوٹس لیا ہے .

Post a Comment Blogger

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

Powered by Blogger.

Youtube Channel

Contact Form

Name

Email *

Message *

Pages

 
Top