عوام کے پیسے پر بادشاہت کے نظام کا خاتمہ ، ڈومور کہنے والا امریکہ افغانستان کیلئے مدد مانگ رہاہے:وزیر اعظم کا کام نہ کرنے والے وزراءکو نکالنے کا عندیہ

         


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے عوام کے پیسے پر بادشاہت کے نظام کا خاتمہ کررہے ہیں، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے وزراءپر مکمل اعتماد ہے،عوام کاپیسہ عوام پر خرچ کرنا چاہئے ، تمام وزراءکو روز آفس جانا چاہئے اور شام تک بیٹھنا چاہئے جووزیر کام نہیں کرے گا،اس سے وزارت واپس لے لی جائیگی ، ڈومور کہنے والا امریکہ آج افغانستان کیلئے مدد مانگ رہاہے ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی 100روزہ کارکردگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، قوم کوجو بھی حکومت کرے اس پر نظر رکھنی چاہئے ، کرپشن عوام کاپیسہ چوری کرکے کی جاتی ہے،صرف اسلام آباد میں قبضہ گروپو ں سے ساڑھے تین سو ارب کی زمین چھڑوائی ہے،یہ عوام کی زمین ہے جس پر مافیاز نے قبضہ کیا ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے اکیس کروڑ پاکستانیوں میں صرف 72ہزار لوگ ہیں جو دو لاکھ کی انکم دکھاتے ہیں، یہ ملک ایسے نہیں چل سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں کواعتماد دینا ہے کہ عوام کا پیسہ مغل اعظم طرز زندگی پر خرچ نہیں ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ جو پاکستان سے ڈومور کہتا تھا اب کہہ رہاہے کہ طالبان سے بات چیت میں مدد کی جائے، پاکستان نے امریکہ اور افغانستان کی بات چیت کروائی ہے، اگر افغانستان میں امن قائم ہوگیا تو پشاور تجارت اور سیاحت کا حب بن جائے گا،قلعہ بالا حصار کو پشاور میں سیاحت کا مرکز بنایاجائیگا اور ایف سی کو اس کے متبادل جگہ دیدی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کاشہر دنیا کہ قدیم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے ۔

Post a Comment Blogger

Powered by Blogger.

Youtube Channel

Contact Form

Name

Email *

Message *

Pages

 
Top