سعودی عرب کو بھی دیگر ممبر وں کی طرح T-20Iانٹرنیشنل کرکٹ کا آفیشل اسٹیٹس مل گیا ہےسعودی عرب کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے T-20Iانٹرنیشنل کادرجہ دیا گیا۔

یہ بات سعودی کرکٹ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر (سی ای او) ندیم ندوی نے بتائی۔انھوںنے مزید کہا کہ آئی سی سی کے فیصلہ کے مطابق تمام دو طرفہ T-20میچ جو ممبرٹیموں کے درمیان کھیلے گئے وہ T-20Iانٹرنیشنل ریکارڈ کئے جائیں ۔ اس کے علاوہ ممبر ممالک کے درمیان مزید میچT-20Iانٹرنیشنل گلوبل رینکنگ بھی فراہم کرے گا۔ندیم ندوی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی کامیابی ہے کہ سعودی عرب کو بھی دیگر ممبر وں کی طرح T-20Iانٹرنیشنل کرکٹ کا آفیشل اسٹیٹس مل گیا ہے۔سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی)کے میڈیا کوارڈینیٹرسید مسرت خلیل کے مطابق ندیم ندوی نے ممبرملکوںکے درمیان دو طرفہ میچوںکو T-20Iانٹرنیشنل کے طور پر ریکارڈ کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت بھی کی جو اس طرح ہوگی۔1۔ دوسرے آئی سی سی ممبرکے ساتھ T-20کے فکسچر کا بندوبست کریں۔2۔ میچز کی میزبانی کرنے کیلئے مناسب مقام منتخب کریںجو T-20Iکے معیار پر پورا اترتا ہو۔3۔پہلے میچ سے 30پہلے فکسچر کے بارے میں آئی سی سی کو مطلع کریں۔4۔ میچ آفیشل کا تقرر ہو۔5۔ اہل کھلاڑیوں کا انتخاب کریں۔ ہر شرکت کرنے والے ممبر کی ذمہ داری ہے کہ وہ کھلاڑی منتخب کریں جو آئی سی سی کی اہلیت کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہوں۔6۔ مکمل آئی سی سی کے کنڈیشن اور ریگولیشن کے تحت انتخاب ہوئے۔7۔ آئی سی سی کو 24گھنٹے کے اندر ہر میچ کے نتیجہ سے مطلع کریںجس کیلئے آئی سی سی کا اسٹینڈرڈ رپورٹنگ فارم استعمال کریں۔ آخر میں ندیم ندوی نے یاد دلایا کہ سعودی کرکٹ کو 2016ءمیں آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ممبر کا درجہ حاصل ہوا تھا اور اب T-20Iانٹرنیشنل کا درجہ حاصل ہو گیاہے

Post a Comment Blogger

Powered by Blogger.

Youtube Channel

Contact Form

Name

Email *

Message *

Pages

 
Top