سانحہ ساہیوال کے مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے شناخت پریڈ سے انکار کر دیا۔ جے آئی ٹی نے جلیل کو آج شناختساا پریڈ کے لیے ساہیوال طلب کر رکھا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال کے مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے کہا کہ ہم اس جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کو مانتے ہی نہیں ہیں۔ جے آئی ٹی ہمارے مقدمہ کو خراب کر رہی ہے

انہوں نے کہا کہ ہم کس کی شناخت پریڈ کریں؟ جے آئی ٹی اور پولیس کو اچھی طرح پتہ ہے کہ ہمارے مقتولین کے قاتل کون ہیں۔ یاد رہے کہ جے آئی ٹی نے گذشتہ روز مقتول خلیل کے بھائی جلیل، بیٹے عمیر اور ایف آئی آر کے گواہان کو آج صبح دس بجے شناخت پریڈ کے لیے ساہیوال طلب کر رکھا تھا۔ لیکن جلیل نے سانحہ ساہیوال پر تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی پر ایک مرتبہ پھر سے عدم اعتماد کا اظہار کیا اور شناخت پریڈ سے انکار کر دیا۔
یاد رہے کہ سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے لواحقین نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) سے مطمئن نہیں ہیں ہمیں عدالتی نظام چاہئیے۔ انہوں ںے کہا کہ یہ معاملہ پورے ملک کا مسئلہ ہے اور ہم اس معاملے پر انصاف چاہتے ہیں۔
اس معاملے پر بظاہر پولیس اہلکار قصور وار ہیں اور ہمیں پولیس کی بنائی گئی جے آئی ٹی پر کسی طور بھروسہ نہیں ہے۔ لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ یہ مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلنا چاہئیے تاکہ ہمیں جلد انصاف مل سکے۔ یاد رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ بھی سانحہ ساہیوال پر تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکی ہے۔

Post a Comment Blogger

Powered by Blogger.

Youtube Channel

Contact Form

Name

Email *

Message *

Pages

 
Top