سیاسی طور پر سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم کردار بن گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا
فاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے گذشتہ 35 سالوں میں نہیں کیا وہ ہم نے 5 ماہ میں کر کے دکھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا سیاسی طور پر اہم کردار بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی سندھ حکومت کی جانب سے کی جا رہی ہے، شہباز شریف کے منسٹر انکلیو میں رہنے کا علم ہوا تو میں نے وہاں اپنے گھر کی چابی واپس کردی ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی طرح عام پاکستانی پر بھی الزام عائد ہوتے ہیں لیکن اسے قید رکھا جاتا ہے جبکہ شہباز شریف تو منسٹر انکلیو میں رہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہسٹری ہے کہ انہوں نے جس کا بھی انتخاب کیا وہ وسیم اکرم بنا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ملتان دورہ کے دوران پروٹوکول کی گاڑیوں سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے قافلے میں زیادہ تر گاڑیاں حکومت پنجاب کی نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب جس علاقے میں جاتے ہیں وہاں کے مقامی ایم پی ایز اور ایم این ایز کی گاڑیاں بھی ان کے قافلے میں شامل ہوجاتی ہیں، وزیراعلیٰ پنجابعثمان بزدار سے کوئی غلطی ہو بھی گئی تو وہ ہمارے دوست ہیں ہم انہیں سمجھا دیں گے کہ آئندہ اتنی گاڑیاں استعمال نہ کریں
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جسے چاہیں وزیراعلیٰ بنائیں، وزیراعلیٰ کا انتخاب ان کا حق ہے جس پر مجھے اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
Post a Comment Blogger Facebook