حکومت نے آسیہ بی بی کو کلئیرنس دے دی۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد ہے۔وہ پاکستان کے اندر یا بیرون ملک جہاں جانا چاہے جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستانکی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کا فیصلہ برقرار رہنے کے بعد اب آسیہ بی بی کسی بھی وقت پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہو سکتی ہیں


آسیہ بی بی کے شمالی امریکہ یا یورپ کے کسی ملک میں پناہ لینے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ گذشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آسیہ بی بی کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ بھی دورہوگئی جس کے بعد اب وہ بیرون ملک جانے کے لیے مکمل طور پر آزاد ہیں۔ اس حوالے سے آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملکو ک نے کہا اس وقت تو آسیہ بی بی پاکستان میں ہیں لیکن وہ بعد میں کہاں ہوں اس بارے میں میں کچھ نہیں بتا سکتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسیہ کے بچے پہلے ہی کینیڈا جاچکے ہیں جبکہ فرانس کی جانب سے بھی آسیہ بی بی اور ان کے اہل خانہ کو پناہ دینے کی پیشکش کی گئی تھی ۔ گذشتہ رات موصول ہونے والی خبروں کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آسیہ بی بی نے کینیڈا منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا موقف بھی سامنے آ چکا ہے۔دفتر خارجہ نے آسیہ بی بی کو آزاد شہری قرار دے دیا ہے ۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجماندفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہیں۔وہ اپنی نقل و حرکت میں مکمل آزاد ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وہپاکستان کے اندر یا بیرون ملک جہاں جانا چاہے جا سکتی ہے۔

Post a Comment Blogger

Powered by Blogger.

Youtube Channel

Contact Form

Name

Email *

Message *

Pages

 
Top