اسلام آباد: ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے حج اخراجات میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اس پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کردیا


چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے ایوان بالا کا اجلاس ہوا، جس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے حج اخراجات میں اضافے کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2019 کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت ملک کے شمالی علاقہ جات کے رہائشیوں کے لیے حج کی فی کس لاگت 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے ہوگی جبکہ جنوبی علاقے (کراچی، کوئٹہ اور سکھر) کے لیے 4 لاکھ 26 ہزار 975 روپے ہوگی، ان اخراجات میں قربانی کی لاگت شامل نہیں ہے، قربانی کے ساتھ یہ اخراجات 4 لاکھ 56 ہزار 426 روپے ہوں گے۔

Post a Comment Blogger

Powered by Blogger.

Youtube Channel

Contact Form

Name

Email *

Message *

Pages

 
Top