Breakings

روسی وزارت خارجہ نے مبینہ طور پر داعش جنگجوؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاکستان سے تاجکستان منتقل کیے جانے سے متعلق نائب وزیر برائے امور داخلہ ایگور زوبو کے بیان کو مسترد کردیا
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایگور زوبو کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’زبان پھسلنا ‘ قرار دے دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان- تاجکستان کے سرحدی علاقے میں داعش جنگجوؤں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور توسیع کے حوالے سے روس اور پاکستان کے خدشات مشترکہ ہیں۔
ماریہ زاخارووا نے کہا کہ ماسکو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں امن عمل میں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس سرحدوں پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہر کوشش میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کا کردار ادا کرے گا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے افغانستان کی سرحد سے منسلک تمام ممالک کی جانب سے تعاون کی نشاندہی بھی کی۔
اسپٹنک کی رپورٹ  کے مطابق ایگور زبو نے 28 جنوری کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ داعش سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کو پاکستانی سرحد سے تاجکستان کے بارڈر پر گروہوں کی شکل میں نامعلوم ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ داعش کے جنگجوؤں کو لےجانے والے ان ہیلی کاپٹروں کا رخ روس کی جنوبی سرحد کی جانب تھا‘۔
روسی وزیر برائے داخلی امور نے دعویٰ کیا تھا کہ روس اس حوالے سے اثر انداز ہونے والے خطرات کے خلاف تیاری کررہا ہے۔

Post a Comment Blogger

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

Powered by Blogger.

Youtube Channel

Contact Form

Name

Email *

Message *

Pages

 
Top