انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان قانونی کارروائی کا خرچ پی سی بی پر ڈال دیا ہے جس کے مطابق پاکستان کو مجموعی طور پر 15 کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی ڈسپیوٹس ریزولوشن کمیٹی کے تحت بنائے گئے پینل اور سماعت پر ہونے والے اخراجات کی رقم پاکستان ادا کرے۔ آئی سی سی کے مطابق ڈسپیوٹ پینل نے تعین کیا ہے کہ پی سی بی بھارت کی جانب سے اخراجات کی مد میں دائر کئے گئے دعوے کی رقم کا 60 فیصد  بھارتی کرکٹ بورڈ کو دے جبکہ پینل کے اخراجات کی رقم بھی پی سی بی ہی ادا کرے۔ اس رقم میں ٹریبیونل میں شامل ممبران کی فیس اور اس معاملے پر ان کی جانب سے ہونے والے دیگر اخراجات بھی شامل ہیں۔

Post a Comment Blogger

Powered by Blogger.

Youtube Channel

Contact Form

Name

Email *

Message *

Pages

 
Top