راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ 
خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق آرمی چیف و امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ہوئی جس دوران  علاقائی سلامتی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے افغان عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
جب کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کیلئے اہم ہے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کوششیں جاری رہیں گی۔تیں
ابو ظہبی میں ہونے والے امریکا افغان طالبان مذاکرات کی سربراہی کرنے والے زلمے خلیل زاد مذاکرات کے تین ادوار مکمل ہونے کے بعد مختصر دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں ان کی اعلیٰ حکومتی وسفارتی حکام سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔
زلمے خلیل زاد نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور ملاقاتوں میں افغان مفاہمتی عمل میں کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Post a Comment Blogger

Powered by Blogger.

Youtube Channel

Contact Form

Name

Email *

Message *

Pages

 
Top