اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کیے گئے 172 افراد کے نام فوری طور پر فہرست سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے وزیرمملکت برائے داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں پر نظرثانی کی جائے۔
وفاقی کابینہ کے آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان اور چین کے مابین سزا یافتہ قیدیوں کا تبادلہ، یونین کونسل چیئرمین کی رجسٹریشن، غیر معیاری اسٹنٹس اور کراچی ٹرانسفارمیشن کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
وفاقی کابینہ غربت کے خاتمے سے متعلق کوآرڈینشن کونسل کے قیام، نرسنگ کونسل کے ممبران کی تعیناتی اور قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کی از سر نو شکیل کی منظوری دے گی۔
کابینہ دبئی ایکسپو کے لئے 50 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے گی جب کہ پشاور سسٹین ایبل بس ریپڈ ٹرانٹ کوریڈور منصوبے کیلیے رقم جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی اور وفاقی کابینہ منصوبے میں فرینچ ڈیویلپمنٹ ایجنسی کے لئے 130 ملین یورو جاری کرنے کی منظوری دے گی۔
پاکستان اور جاپان کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی غور بھی وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
Post a Comment Blogger Facebook